ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  پاکستان نے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

 پاکستان نے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Mon, 18 Nov 2019 17:45:51    S.O. News Service

 اسلام آباد،18/ نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین ون میزائل 650 کلومیٹرتک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویڑن، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔


Share: